ژوب میں سلیازہ واٹر چینل کی تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال پر صوبائی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات نےنوٹس لیا

25

ژوب،26 مارچ(اے پی پی): عوامی حلقوں کی شکایت پر گزشتہ روز کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا سلیازہ واٹر چینل کی تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال پر نوٹس لیتے ہوئے  صوبائی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات حاجی مٹھاخان کاکڑ کی ہدایت پر بلوچستان عوامی پارٹی ژوب  کے ضلعی صدر حاجی شاہ زمان کاکڑ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ فضل قادر مندوخیل نے  زیرتعمیراپوزئی واٹرچینل کے کام کا معائنہ کیا اور موقع پر ناقص مٹیریل استعمال کرنے پر واٹر چینل کے دیواروں کو گرادیا اور دوبارہ صحیح اور معیاری تعمیر کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا عوامی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرینگے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز عوام کی امانت ہے، ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کرینگے