کوئٹہ، 13 مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر چلتن نیشنل پارک کا دورہ کیا، اس موقع پر وائلڈ لائف کی جانب سے چلتن نیشنل پارک کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ملک امین اسلم نے چلتن نیشنل پارک میں قائم میوزیم کا دورہ کیا اور پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم کے دوران چلتن نیشنل پارک میں پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئےدرختوں کی اہمیت اور ان کی افادیت کا احساس جگانا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور انکی مناسب دیکھ بھال سے نہ صرف موسمی بہتری آئیگی بلکہ صوبے میں خوشحالی آئی گئی ۔