اسلام آباد ،18 مارچ (اے پی پی ): وزیرخارجہ نے کویتی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کو وزارتِ خارجہ تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔کویتی وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا۔
کویتی وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد نصر ال محمد الصباح ، وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا جائے گا ۔
کویتی وزارت خارجہ ،وزارت صحت، وزارت داخلہ اور وزارت صنعت و تجارت کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک وفد بھی کویتی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے توقع ہے کہ کویتی وزیر خارجہ کا یہ دورہ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔