گورنر ہاؤس کوئٹہ میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

26

کوئٹہ 23 مارچ(اے پی پی): گورنر ہاوس کوئٹہ میں یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو قومی اعزازات دیئے گئے،تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ,صوبائی وزرا ءسمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات دریان خان،محمد یوسف گچکی، حبیب پانیزئی، فاروق ایغور،پروفیسر ڈاکٹر شرین خان، غزالہ،سلیمان خان مہترزئی، پروفیسر صاحبزادہ حمید اللہ،محمد رفیق شاد جبکہ ایکسیلینس ایوارڈز پانے والوں میں منیر احمد بادینی، ظفرعلی ظفر،پروفیسر زینب ثنائ، محمد نعیم آزاد، پروفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ سیماب، پروفیسر سیال کاکڑ،ڈاکٹر عبدالرحمٰن براہوی، اسحاق سوز،ڈاکٹر لیاقت سنی،پروفیسر ڈاکٹر خالق، ڈاکٹر فردوس انور،محمد علی اختیار،پناہ بلوچ، ممتاز یوسف،آصف جہانگیر، حبیب الرحمٰن پانیزئی،امان اللہ ناصر،عارف ضیائ،ڈاکٹر عالم عجیب،اے ڈی بلوچ، پروفیسرڈاکٹر سلطان الطاف علی، محسن شکیل ڈاکٹر منیر رہیسانی کو قومی اعزازات دیئے گئے ۔