ہرنائی،04 مارچ (اے پی پی ): محکمہ تعلیم کے زیراہتمام گورنمنٹ ہائی سکول ہرنائی میں سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سہیل انورہاشمی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن مومن خان ترین کی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ، انتظامی آفیسران، سول سوسائٹی کے افراد، قبائلی معتبرین، وعلماء کرام، طلباء، اور مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد نے کثیرتعداد میں حصہ لیا۔ ریلی کی شرکاء نے بینرز،، پلے کارڈ اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جس پر تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، تعلیم حاصل کرنا ہرمرد اور عورت پر فرض ہے کے نعرے درج تھے۔ریلی گورنمنٹ مڈل بوائز سکول سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہو ئی دوبارہ گورنمنٹ بوائز سکول پہنچی جہاں پر سیمینار کاانعقاد کیا گیا
ضلع ہرنائی کے تمام سیاسی جماعتوں، وعلماء کرام، سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں، اساتذہ، قبائلی معتبرین، صحافیوں، سول سو سائٹی نے والدین سے اپیل کی ہ کہ وہ اپنے چار سال کے عمر کے بچوں، بچیوں کو اپنے علاقوں میں نذدیکی سکولوں میں داخلہ کرائے انہوں نے کہاکہ سکول داخلہ مہم کے دوران داخل ہونے والے بچوں کو مفت کتابیں فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ دیگر بنیادی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ہرنائی مومن خان ترین نے کہا کہ صوبہ بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلع بھر میں ریلیوں ، سیمینارز، واک و دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔