یوم پاکستان: پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات ، دن کا آغاز کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے  ہوا

29

اسلام آباد،23مارچ  (اے پی پی):یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام  کےلئے خصوصی دعاٶں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

اس کے علاوہ  بحریہ کالج اورماڑا میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب اور پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عوام بھی ملی جوش و جزبے کے ساتھ شریک ہوئے۔