یوم پاکستان: گلگت بلتستان میں دن کا آغازمساجدوں میں ملکی ترقی، خوشحالی کے لیے دعاؤں سے ہوا

65

گلگت ، 23مارچ (اے پی پی ) : ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم پاکستان جوش و جزبے سے منایا گیا۔دن کا آ غاز مساجدوں میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب یادگار شہدائے  چنار باغ میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے  پرچم کشائی کی اور شہداہ کی یادگار پر پھول چڑھائے اور انکی  بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی  بھی کی گئی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

  یوم پاکستان کے حوالے سے سٹی پارک گلگت  میں رنگ برنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ثقافتی ڈانس،مختلف کھیلوں کے مقابلے جن میں قدیمی رسہ کشی،بسرا اور دیگر کھیل شامل ہیں۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے مارچ پاس کیا اور عوام سے داد وصول کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی بھی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید تھے ۔