اوکاڑہ:حکومت عوام کوہر ممکن ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے، سستارمضان بازار عوامی امنگوں کا عکاس ہے: ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان

56

اوکاڑہ،27اپریل (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ حکومت نےعوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ مہنگائی کے دور میں کسی نعمت سے کم نہیں۔ضلعی انتظامیہ روزآنہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کر رہی ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے ضیاء شہید لائبریری کے لان میں مارکیٹ کمیٹی کی زیر نگرانی لگائے گئے سستا رمضان بازار کے انتظام وانصرام  کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ان سے قبل اسسٹنٹ کمشنر احمد سعید منج اورتحصیلدار کاظم شاہ نےچوہدری تنویر انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ رمضان بازار میں لگائے گئے اسٹالز پر صارفین کو مہیا کی جانے والی اشیاء خورد و نوش کے بہترین معیار کو برقرار رکھنےاورایس او پیز کی عملداری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔