دھماکے کے وقت کوئی غیر ملکی وفد  ہوٹل میں موجود نہیں تھا؛ ڈی آئی جی بلوچستان اظہر اکرم

9

کوئٹہ، 23 اپریل (اے پی پی ): ڈی آئی جی  بلوچستان اظہر اکرم نے کہا ہے کہ  سرینا ہوٹل میں دھماکے کے وقت  کوئی غیر ملکی وفد موجود نہیں تھا۔

  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےڈی آئی جی بلوچستان پولیس  اظہر اکرم نے کہا کہ  سی ٹی ڈی نے دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا ہے، دھماکے کا تعین کیا جا رہا ہے کہ یہ گاڈی میں نصب تھا یہ کہ خودکش تھا اور دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اب تک دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 11زخمی ہو گئے ہیں، دھماکہ  مقامی ہوٹل، سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا ہے۔