عوام  بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اورماسک کا استعمال لازمی کریں،ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کی   پریس کانفرنس

17

کوئٹہ۔27اپریل  (اے پی پی):ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں،ماسک کا استعمال لازمی کریں۔حکومت نے عوام کی صحت کے ساتھ معیشت کی بہتری کیلئے بھی اقداما ت کئے ہیں ۔طبی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔پڑوسی ملک بھارت میں کورونا صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہے۔ ان خیالات اظہارانہوںنے منگل کو کوئٹہ میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاکہ بلوچستان میں ہفتے میں 2دن مارکیٹیں اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی ۔طبی شعبے کی استعداد میں اضافہ کررہے ہیں۔50فیصد مسافروں کے ساتھ ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی ہے ۔ہفتہ میں 2 دن مارکیٹیں مکمل طورپربندرہے گی ۔بھارت میں گزشتہ روز ساڑھے تین لاکھ کوروناکیسزرپورٹ ہوئے ہیں اس لیے شہری ایس اوپیز پرعملداریقینی بنانے انتظامیہ کے تعاون کریںاین سی او سی کے تحت کئے گئے فیصلوں کے مطابق بلوچستان بھر میں جمعرات اورجمعہ کوتمام کاروباری مراکز بندرہیگے باقی پانچ دنوں میں سحری لے کر شام چھ بجے تک بازار اورمارکیٹیں اورایس او پیز کے تحت کھولے رہینگے ۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں آکسجین سیلنڈز،آئی سی یو بیڈز کی فراہمی جسے چیلجز سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کوشاںہیں ۔طبی ماہرین کے مطابق کورونا سے بچنے کیلئے ویکسین سے زیادہ حفاظتی ماسک کااستعمال بہتر ہے اس لیے تاجر برادری سمیت تمام طبقات کے لوگ احتیا طی تدابیر پرعمل کرتے ہوئے ماسک کے استعمال کے ساتھ سماجی فاصلے کے اصولوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے چھ فٹ کا فاصلہ اورباربار ہاتھ دھونے کویقینی بنائیں ۔