ملتان؛حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 3 کا آغاز کر دیا

3

ملتان، 08 اپریل (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیز 3 کا آغاز کر دیا۔کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت سی ڈی پی فیز3 سکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا سی ڈی پی فیز3 میں اس بار کھیلوں کے فروغ کی سکیمیں بھی شامل ہیں۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو اسکوائش کورٹ کی سکیم بنانے کی ہدایت بھی دی۔

 کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں بروقت مکمل کی جائیں اور کہا سکیموں کی تکمیل میں معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی پی شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا پروگرام ہے کمیونٹی ڈویلپمنٹ فیر 3 میں 2 ارب کی 231 سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔

 اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی دیگر افسران بھی موجود تھے ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔