ملتان: چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن  جاری،200 بوری چینی برآمد کر لی گئی

11

ملتان، 8اپریل(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن  جاری،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پولیس کے ہمراہ ملتان ٹریڈرز کے گودام پر چھاپہ مارا اور گودام میں ذخیرہ کی گئی200 بوری چینی برآمد کر لی گئی جبکہ  گودام  کو سیل  کر کے  مالک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے کارروئی شروع کر دی گئی ہے ۔اطلاع کے مطابق

گودام مالک نے مارکیٹ کمیٹی کے پاس سٹاک کی گئی چینی کی رجسٹریشن نہیں کرائی تھی۔