نیشنل سکیورٹی ورکشاپ 22 کے 54 شرکاء کا پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

4

راولپنڈی،7اپریل (اے پی پی):نیشنل سکیورٹی ورکشاپ 22 کے اراکین پارلیمنٹ،سول سرونٹس،مسلح افواج کے سینئر افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل54 شرکاء نے پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ 22 کے شرکاء کوعالمی، علاقائی اور قومی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہر سال نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے کو نمائندگی دی جاتی ہے۔