احتساب اور انصاف پی ٹی آئی کا نعرہ ہے اس کی آڑ میں کسی سے زیادتی یا ریلیف نہیں دیں گے؛ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

21

سیالکوٹ،25اپریل  (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے احتساب اور انصاف پی ٹی آئی کا نعرہ ہے اس کی آڑ میں کسی سے زیادتی یا ریلیف نہیں دیں گے،کورونا کی وباء بُری طرح پھیل چکی ہے اس سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی لیڈروں کو اپنی سیاست کو چند روز کیلئے بھول کرعوام کو بچانے پر اپنی توانائیاں صرف کرنے کی ضرورت ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر  سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندگان گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب نےجن اضلاع میں 5فیصد کورونا کی شرح تھی ان کو اضلاع کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،صوبہ کے25اضلاع جہاں پر کورونا کے مثبت آنے کی شرح 5فیصد ہے ان میں سیالکوٹ بھی شامل ہے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،باقی 11 اضلاع جن میں 5فیصد سے کم ہے وہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم نے اضلاع کی لسٹ جاری کردی ہے۔

فردوس عاشق اعوان  نے  کہا کہ اس وقت پنجاب بھر میں ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن کی فراہمی جاری ہے،بھارت میں کورونا نے تباہی پھیلا دی ہے،پاکستان اس طرح ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر ہندوستان کو تمام ضروری سامان انسانی بنیاد پر بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسینیشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس موذی مرض کی روک تھام کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہے۔پنجاب حکومت اب تک 9 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کورونا ویکسین لگا چکی ہے،روزانہ اوسطاً 25 ہزار سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے ۔60 سال سے زیادہ عمر کے 7.4 ملین افراد ہیں جن میں سے 4 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد کو کو کورونا ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے۔50 سال سے 59 سال کے افراد کی تعداد 8 ملین ہے جس میں سے 34 ہزار سات سو بیالیس افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 2 سو ننانوے ہے جس میں سے ایک لاکھ چھیاسی ہزار 9 سو 65 ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورورنا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔1600 ایسے بزرگ افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے جو ویکسینیشن سنٹرز نہیں آسکتے تھے۔

معاون خصوصی نے  کہا کہ پنجاب حکومت ایک ہفتہ میں تمام فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لے گی،پنجاب حکومت کے پاس ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے اور ہم صوبے کے عوام کی خدمت میں تمام صوبوں پر بازی لے گئے ہیں ،پنجاب حکومت کورونا کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ڈیڑھ ارب  روپے سے عوام کیلئے ویکسی نیشن خرید نے جارہی ہے یہ ویکسی نیشن میڈیا, فرنٹ لائن ورکرز اور عوام  کیلئے یہ ویکسی نیشن دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں قانوگوئی کی سطح پر اراضی ریکارڈ سنٹر بنارہی ہے۔پٹواریوں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے جارہے ہیں اورنادراکے اندر بھی یہ سہولت فراہم کرنے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پٹواری کلچرل سے نجات دلوائیں گے اورعوام کو بہتر نیا ریونیو نظام تحفے میں دیں گے۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار نے جمعہ کے دن وزیر اعظم کے ساتھ مری میں قائم  ریسٹ ہاؤس کو قومی منافع دینے کیلئے عوام کیلئے مختص کیاہے,مری میں ہسپتال اور یونیورسٹی کے قیام اور سیاحت کے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کل ملتان کے اندر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں یہ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب صوبے کی جانب ایک قدم ہے اورجنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ وعدہ کی تکمیل ہے ۔ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کا حق ان کی دہلیز پر فراہم کرنے جارہے ہیں۔