عارف والا، 15 اپریل(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو نے رورل ہیلتھ سنٹر قبولہ کا اچانک دورہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے علاج و معالجہ کے متعلق دریافت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات حکومتی ہدایات کے مطابق فراہم کی جائیں گی ، حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی یقینی فراہمی کیلیے ہمہ وقت کوشاں ہے پیرا میڈیکل اسٹاف 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلیے پیش پیش ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے کسی اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا اور صفائی کا نظام تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی دی۔
ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی میسر ہے اور مریضوں کی ہرممکن علاج کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے دورے کے موقع پر انچارج آر ایچ سی قبولہ ڈاکٹر حسنین صغیر اور ڈاکٹر حسن گیلانی بھی موجود تھے۔