اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرسےبیلاروس کےسفیرآندرےمیٹلیستاکی ملاقات

16

اسلام آباد، 27 اپریل(اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بیلاروس کے سفیر  آندرے میٹلیستا  نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکرقومیاسمبلیاسدقیصر نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی ہوتے جارہے ہیں، پاکستان اور بیلاروس کے مابین پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے،   پاکستان زرعی شعبوں کی ترقی کے لیے زراعت کی مشترکہ کمیٹیوں کے اجلاس کا خواہاں ہے اس  لئے دونوں ممالک معاشی شعبے کی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  پاکستان بیلاروس کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کی رائیں کھلیں گی،سی پیک منصوبے  باہمی تجارت کو بڑھانے اور روزگار کی نئی راہیں ہموار کر ےگا اس لئے پاکستان سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔

بیلاروسی سفیر نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی تعلقات کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے، سوویت یونین کے تحلیل ہونے بعد بیلاروس کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرنے والوں میں پاکستان پہلے ممالک میں شامل ہے۔

بیلاروسی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کا فروغ  باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،بیلاروس اور پاکستان عالمی اور علاقائی امور کو حل کرنے میں بین الاقوامی میدان میں قریبی تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔