کوئٹہ،21اپریل (اے پی پی): اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے اپنے وفد کے ہمراہ بلوچستان صوبائی اسمبلی میں بدھ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاک چین دوستی کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاک چین دوستی کئی ملکوں کو کھٹکتی ہےپاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کے لئے کئی ممالک بلوچستان کے لوگوں کو ورغلا رہے ہیں بلوچستان کی لیڈرشپ چین اور چینی لوگوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پراجیکٹ کی کامیابی بلوچستان کے لوگوں کو مضبوط کرنے میں سے ہوگی بلوچستان معدنیات سے مال مال صوبہ ہے یہاں کہ نوجوانوں کو وکیشنل اور دیگر ٹرینگ کی زیادہ ضرورت ہے اور چین بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے لیئے اسکالرشپس کو بڑھائے۔
اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہچینی کمپنیوں کو مائل کرینگے کہ وہ گوادر اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کریں چینی کمپنیوں کو ایک اچھا پیغام دینگے کہ گوادر اور بلوچستان سرمایہ کاری کے لئے محفوظ جگہ ہیں اور چائنا بلوچستان کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتاہے ، یہاں کے لوگوں کو وکیشنل اور دیگر ٹرینگ دینے کے لیے کوشاں ہیں اور اس حوالے چینی حکومت بلوچستان سے بھر پور تعاون کرئے گی۔











