اسکول بندکرنے کے حوالے سے صوبوں کو اختیار دےدیا گیا ہے اس وقت بلوچستان میں کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہیں ،صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند

34

کوءٹہ06 اپریل(اے پی پی)صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ آج این سی او سی اجلاس میں آج اہم فیصلے ہوئے ہیں اسکول بندکرنے کے حوالے سے صوبوں کو اختیار دےدیا گیا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں کورونا کے حوالے سے صورتحال دوسرے صوبوں کی نسبت بہتر ہیں بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہیں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقتنی بنایا جارہا ہے جبکہ میٹرک ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں ۔ وی این ایس کوءٹہ