سکھر،20 اپریل (اے پی پی): الیکشن ٹربیونل سکھرمیں پیپلز پارٹی کے راہنما جمیل سومرو کی پٹیشن پر کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی گئی۔الیکشن ٹربیونل سکھرمیں پیپلز پارٹی کے راہنما جمیل احمد سومرو اپنی پٹیشن کی سماعت کے لئے پیش ہوئے،وکلا کے بائیکاٹ کے باعث ان کے وکیل ٹربیونل میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث ٹربیونل کے جج نے بغیر کارروائی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔
پیپلز پارٹی کے راہنما جمیل سومرو صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ ( 2) کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار معظم علی عباسی سے شکست کھا گئے تھے۔ضمنی الیکشن 17 اکتوبر 2019 کو ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے راہنما جمیل سومرو نے نتائج کے خلاف الیکشن ٹربیونل سکھرمیں ایک پٹیشن دائر کی تھی جس کی پیرکو سماعت ہونی تھی مگر وکلا کی عدم پیشی کے باعث کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔