اوکاڑہ؛نواحی گاؤں میں گندم کی تیار فصل کولگی   آگ پر  ریسکیو ٹیموں نے قابو پا لیا

19

اوکاڑہ،25اپریل(اے پی پی ):رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 13/1AL میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی۔ مالکان کے مطابق نامعلوم شخص نے نامعلوم وجہ سے آگ لگائی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد سے ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔