اوکاڑہ،04اپریل(اے پی ہی): کرسچین کمیونٹی کے تہوار ایسٹر کی تقریب مقامی کیتھولک چرچ میں منعقدہوئی، صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن اور ڈ پٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے تمام کرسچین برادری کو ان کے مذہبی تہوار پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، تقریب میں تہوار کے حوالے سے ایسٹر کا کیک کاٹا گیا، صوبائی وزیر اعجاز عالم نے مسیحی برادری کو مذہبی تہوار کی مبارکباد دی۔
تقریب کے موقع پر ڈی پی او فیصل شہزاد کی طرف سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے اور شرکاءکو ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کرواتے ہوئے ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کے استعمال کے بعد چرچ میں داخل ہونے دیا گیا ۔