ایبٹ آباد؛ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ویئر ہاوس  کا دورہ

16

ایبٹ آباد،10اپریل(اے پی پی): حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یوٹیلٹی سٹورز کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ شہری با آسانی چیزوں خرید سکیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ نے یوٹیلٹی سٹورز ویئر ہاوس ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں ریجنل مینجر یوٹیلٹی سٹورز سیدہ برگ حنا نے انہیں سٹاک اور مختلف پوائنٹس تک فراہمی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کا آغاز 10 اپریل سے کیا جا رہا ہے جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورز، حکومت کی جانب سے انصاف سستا بازار اور یوٹیلٹی وینز کے زریعے کم نرخوں پر شہریوں کو اشیاء خوردونوش میسر آسکیں گی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔