ملتان، یکم اپریل ( اےپی پی): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن آپریشن کرتے ہوئے فاطمہ جناح ٹاؤن ایچ بلاک کے پلاٹ نمبر 376تا379میں بنائی گئی ناجائز سولنگ کو مسمار کر دیااور فاطمہ جناح ٹاؤن بلاک ایف پلاٹ نمبر 614پر ناجائز تعمیر کچی چار دیواری کو گر ا دیا جبکہ فاطمہ جناح ٹاؤن بی بلاک پلاٹ نمبر 262کے سامنے سڑک کی حدود میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹوا کر سڑک کی تعمیر شروع کروا دی۔ آپریشن میں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم بمعہ ہیوی مشینری،متعلقہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ بلڈنگ انسپکٹرز و پولیس نفری نے حصہ لیا۔