این سی او سی کے احکامات پر بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے, ,ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی

74

کوئٹہ19, اپریل (اے پی پی ) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ این سی او سی کے احکامات پر بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہےخدشہ ہے بلوچستان میں عید تک کورونا کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے بیشتر دکانوں کو سیل کیا گیا ہے بلوچستان میں کوروانا کے کیسز کی شرح 10 فیصد تک جا پہنچی ہے اور روز بہ روز کیسز میں اضافہ ہورا ہے بلوچستان میں کوروانا کے خطرے کے باعث سکولز بند کر دیئے گئے ہمیں خدشہ ہے بلوچستان میں عید تک کورونا کے پھیلاؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز پیسے کمانے کی بجائے بچوں کا سوچیں  پرائیوٹ سکولز مالکان ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرتے_ اور وباء کی اس جان لیوا  کیفیت میں بھی پرائیویٹ سکولز پیسے کمانے میں لگے ہوئے ہیں اور جو سکول و تاجران حکومت کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرئے گئے ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گئی۔