بورےوالا، 03 اپریل (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی کے لئے ساہوکا پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے7مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او ساہوکا شاہد اسحاق کی قیادت میں پولیس،ایلیٹ فورس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد اکبر علی سے رائفل7ایم ایم، رحمت علی سے بندوق12بور،نذیر احمد سے رائفل 7ایم ایم،خیر محمد سے پسٹل30بور،بوٹا سے بندوق12بور، محمد ارشاد سے پمپ ایکشن اور محمد ارشد سے رائفل 8ایم ایم برآمد کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ۔
اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں جس کا دائرہ کار ضلع بھر میں وسیع کیا جائے گا.