کوئٹہ 27 اپریل (اے پی پی )وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال 2021- 22 میں محکمہ بلدیات اور روڈ ڈیپارٹمنٹ کی مجوزہ ترقیاتی اسکیمات اور انکے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا _سیکرٹری بلدیات کی جانب سے اجلاس کو محکمہ کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفینگ میں بتایا گیا کہ بڑے ٹاؤنز کی بہتری کے لیے سوراب،آواران، پسنی،دکی اور خانوزئی میں ٹاؤن ڈویلپمنٹ منصوبے اور پانچ نئے فائر بریگیڈ اسٹیشنز کی تعمیر کا منصوبے سمیت مختلف اسکیمات پر بریفنگ دی _ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بڑے ٹاؤنز پر توجہ دیتے ہوئے انہیں بہتر بنایا جائے اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ تمام ضروری سہولیات اور ضروریات کی فراہمی کو بھی ہر منصوبے میں شامل کیا جائے۔ ایسے اسکیمات تجویز کی جائیں جس سے لوکل گورنمنٹ کا نظام مضبوط ہو صرف عمارات کی تعمیر پر ہی توجہ نہ دی جائے۔ بس و ٹرک اڈہ اور ویجیٹبل مارکیٹس شہر سے باہر ہجوم سے باہر رکھنے والے علاقوں میں تعمیر کئے جائیں اور لوکل گورنمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے سے صوبے کے عام آدمی کو اسکا فائدہ پہنچنے گا۔