جنرل بس اسٹینڈ میں واقع پنجاب کی سب سے خوبصورت پناہ گاہ کی تزئین و آرائش مکمل

59

ملتان، 07 اپریل(اے پی پی): جنرلبساسٹینڈمیںواقعپنجابکیسبسےخوبصورتپناہگاہکیتزئینوآرائش مکمل ہو گئی ہے، پناہ گاہ کے مرکزی گیٹ،لان اور دیواریں پر  آرائشی پھول سجا دیئے گئے ہیں  اور پناہ گاہ کے اندر اور باہر خوبصورت رنگ برنگے  برقی قمقمے لگادئیے گئے ہیں، رنگ و روغن نے بلڈنگ کی سج دھج میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے پناہ گاہ کا دورہ کیا،

اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان اور ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ رانا محسن بھی ہمراہ  تھے پناہ گاہ کی آرائش اور خوبصورتی دیکھ کر  ڈپٹی کمشنر کا خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر نے مرکزی ہال،سیکنڈ فلور اور  پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مزدوروں،مسافروں اور بے گھر افراد کے لئے پناہ گاہوں کا قیام بہترین اقدام ہے، مستحق افراد کی مختلف سیکٹرز میں خدمت وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، حکومت کا احساس کفالت پروگرام اس بات کی سب سے بڑی دلیل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے  پناہ گاہوں میں بہتریں انتظامات کے حوالے سے  واضح احکامات جاری کئے ہیں اور کہا مسافر کو رہائش اور کھانا فراہم کرنا بہت بڑی سعادت ہے، پناہ گاہ کا باقاعدہ افتتاح ماہ رمضان سے قبل کر دیا جائے گا، پناہ گاہ میں ٹھہرنے والے افراد کے لئے فری سحری اور افطاری کا انتظام کیا جائے گا۔

اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ میں50 افراد کے رہائش کی گنجائش موجود ہے، پناہ گاہ کے دوسرے فلور پر خواتین کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، ملتان کے گرم موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی بنکر بیڈ تیار کرائے گئے ہیں، پناہ گاہ میں ٹھہرنے والے افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گاپناہ گاہ میں پنکھے،پانی اور واش رومز کے تمام انتظامات موجود ہیں۔