جیکب آباد؛ ایس پی شمائل ریاض ملک کا  امن و امان برقرار رکھنے  کیلئے  امام بارگاہوں اور مدرسہ کا دورہ

11

جیکب آباد،28اپریل (اے پی پی ): رمضان المبارک اور اکیسویں  رمضان کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے ضلع میں واقع امام بارگاہوں اور مدرسہ کا دورہ کیااور منتظمین کے ساتھ  ملاقاتیں بھی کیں۔

ملاقات میں ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے تمام ایس ڈی پی اوز کو بارڈر پر چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام بارڈر پکٹس سے داخل ہونے والے افراد کی ویریفیکیشن اور انٹری رکھی جائے،ایس ایچ اوز بارڈر سے ملحقہ راستوں پر خود گشت کریں۔

ایس ایس پی شمائل ریاض ملک نے مدرسہ شہید خالد محمود سومرو، امام بارگاہ کثر حسین اور جامع محمدی مسجد و دیگر امام بارگھاہوں کا دورہ کیا اور مجلس اور جلوسوں کے منتظمین اور تمام مذہبی علماء سے بھی ملاقاتیں کی اور ان سے مسائل دریافت کئے اور فوری حل کیلئے ڈی ایس پیز کو احکامات جاری کئے، جس پر تمام منتظمین نے ایس ایس پی جیکب آباد کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔