جیکب آباد ؛ جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ کے پچیس عہدیداران قومی دھارے میں شامل

49

جیکب آباد،26 اپریل (اے پی پی ):  قوم پرست جماعت جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ کے پچیس عہدیداران اور کارکنان نے تنظیم سے استعفی دے کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرکے محب وطن پاکستانی ہونے کا عظم کرلیا ہے۔

جیکب آباد پریس کلب میں پچیس کارکنان کی موجودگی میں جئے سندھ کے سابق رہنماؤں نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اب کسی جماعت سے تعلق نہیں ہے، ہم اب محب وطن پاکستانی ہیں اور قومی دھارے میں شامل ہوکر پاکستان کی اور عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے۔