ملتان، 06 اپریل (اے پی پی ): منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے سلسلے کے دوران تمام سیوریج اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن الرٹ رہیں بارش کا سلسلہ تیز ہوتے ہی تمام افسران اپنے سٹاف اور مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں جبکہ تمام سیوریج سب ڈویژنوں اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کی سطح پر جاری خصوصی ڈی سلٹنگ مہم میں تیزی لائی جائے کلکٹنگ ٹینکس کی بھرپور طریقے سے صفائی کروا کر تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں کو فری فال پوزیشن پر چلایا جائے تاکہ نکاسی آب سے متعلق شکایات میں کمی کے ساتھ بارشوں کے دوران پانی کا بروقت اخراج یقینی بنایا جاسکے انہوں نے سیوڑہ چوک کے قریب سیوریج منصوبے اور ابدالی روڈ پر وینچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج لائن کی صفائی کا عمل بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملتان میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ایم ڈی واسا نے سورج میانی،کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورہ کے دوران تمام کلکٹنگ ٹینکس پمپ ہاؤس اور جنریٹر رومز کا معائنہ کیا اور کلکٹنگ ٹینک کی صفائی اور پیک آور میں پانی کی سطح سے متعلق رپورٹ باقاعدگی کے ساتھ پیش کر نے کا بھی حکم دیا اس دوران ایم ڈی واسا کو سہ پہر ساڑھے تین بجے تک مختلف ڈسپوزل اسٹیشن پر ریکارڈ کی جانے والی بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر9 ڈسپوزل سٹیشن پر 4 ملی میٹر، پرانا شجاع آباد روڈ اور کڑی جمنداں ڈسپوزل سٹیشن پر3 ،3 ملی میٹر جبکہ سمیجہ آباد ڈسپوزل سٹیشن پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے سیوڑہ چوک کے قریب روڈ کشادگی منصوبے کے تحت نئی سیوریج لائن تنصیب کے منصوبے کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرکے روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پائپ لگانے کی ہدایت کی انہوں نے اس دوران ابدالی روڈ پر چوک فوارہ کے قریب سیوریج لائن کی وینچنگ مشینوں کے ذریعے صفائی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا۔