چمن، 27 اپریل (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ چمن طارق جاوید مینگل کی زیر صدارت کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے علماء اکرام ،سرکاری آفسران، انجمن تاجران، ٹیکسی یونین اور ویگن یونین کےعہدیداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قلعہ عبداللہ چمن میں کرونا وائرس کے روک تھام کےحوالے سے اہم فیصلےکیےگئے جس میں جمعرات اورجمعہ کو ضلع بھر میں مکمل پاک ڈان کرانےکا فیصلہ کیا گیا اور مسافر ٹرانسپورٹ میں کرونا کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل نے تاجران اور شہریوں سے اپیل کی ہے کرونا وائرس کے روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ دین محمد مری اور اسسٹنٹ کمشنر چمن سلیم خان کاکڑ نے بھی شرکت کی۔