ُپشاور، 20اپریل(اے پی پی): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے آج صوبے کے مختلف اضلاع ٹانک، پشاور اور مردان میں علی الصبح کاروائیاں کیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ضلع ٹانک میں ڈسٹریبیوشن سنٹر سے 1000 لیٹر سے زائد مضر صحت جعلی مشروبات برآمد کیں جو مختلف دکانوں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔
پشاور میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے رنگ روڈ پشاور پر واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 650 کلو سے زائد ممنوع چائنہ سالٹ برآمد کرکے ممنوع چائنہ سالٹ کو ضبط کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ضلع مردان کے علاقے منگا اور محبت آباد میں جعلی جوس تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی۔
فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سے 1200 لیٹر سے زائد مضر صحت جوس برآمد کیا جس کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز کا استعمال کیا جارہا تھا۔