پشاور،21 اپریل(اے پی پی): ضلع مردانمیں خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کی ہدایت پر مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے گھی فلنگ یونٹس سمیت چپس فیکٹریوں کے معائنے کیے، اور ناقص صفائی اور غیر معیاری گھی کی فلنگ پر دو یونٹس سیل کر کے ٹیسٹ کے لئے نمونے لیب بھیج دئیے جبکہ ایک چپس فیکٹری سے 70 کلوگرام ممنوعہ چورن اور 200 کول پیکنگ رول برآمد کر کے تلف کر لی۔
ناکہ بندی کے دوران آئس کریم گاڑیوں سے بڑی مقدار میں مس برانڈ آئس کریم برآمد کر کے آئس کریم تلف اور جرمانے بھی عائد کئے۔مس لیبل مربہ کی موجودگی پر ایک کیمیکل شاپ بھی سیل کی ۔
کاروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رخسار علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عباس کے زیرِ نگرانی فوڈ سیفٹی آفیسر وقاص محمود، شیر حسن خان نے کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف چمکنی نے کہاکہ فوڈ سیفٹی شب و روز کارروائیوں میں مصروف ہیں، کسی کو عوام صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں، رمضان المبارک میں آگاہی سیشن سمیت ملاوٹ مافیا کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گی۔