راجن پور میں صاف پانی کی سکیم پر 7کروڑ 20لاکھ سے زائد رقم خرچ کی   جائے  گی ؛ سیکرٹری ہاﺅ سنگ لیات علی چٹھہ

22

ملتان، 22 اپریل (اے پی پی ): سیکرٹری ہاﺅ سنگ لیات علی چٹھہ نے کہا ہے  کہ   ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جنوبی پنجاب نے راجن پور میں صاف پانی کی سکیم پر 7کروڑ 20لاکھ سے زائد رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ماڑی ٹاپ پر سکیم سے پانچ ہزار سے زائد لوگوں کو صاف پانی کی سہولت فراہم ہوگی۔

 ان خیا لا ت کا اظہار سیکرٹری ہاﺅ سنگ لیات علی چٹھہ نے راجن پور کے علاقے ماڑی ٹاپ کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے دورافتتادہ مقامات پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں  نے کہا کہ  پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے، موجودہ حکومت ان مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں۔

لیات علی چٹھہ  نے کہاکہ ڈی جی خان، تونسہ سمیت تمام پسماندہ علاقوں میں سیوریج اور صاف پانی کے مسائل کے حل کے لیئے مربوط حکمت کے عمل کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں   نے مزید کہا کہ منصوبوں میں شفافیت اور کام کے میعار پر سمجھوتہ نہیں کر ینگے ،جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے گا۔

 اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنکل، ایکسین پی ایچ ای، پولیٹکل ایجنٹ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ نے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔