رمضان المبارک  میں حکومت کی سات ارب کی سبسڈی، نوشہرہ ورکاں میں تین  رمضان بازار قائم کیے جائیں گے

45

نوشہرہ ورکاں،05اپریل(اے پی پی):رمضان المبارک  میں حکومت سات ارب کی سبسڈی دیکر عوام کو رمضان پیکج دے رھی ہے، ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں تین  رمضان بازار قائم کیے جائیں گے، رمضان بازار تمام تر سہولیات کے ساتھ لگیں گے اور تمام ادارے متحرک ہونگے، رمضان بازاروں میں جہاں عوام کو  سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش  کی فراہمی یقینی ہو گی وہاں صارفین کو ایمر جینسی کی صورت سکیورٹی اور میڈیکل کی سہولت بھی ہو گی۔

نوشہرہ ورکاں تحصیل میں لگائے جانے والے تین رمضان بازاروں کے قیام کو حتمی انتظامی صورت دینے کے لیے  اسسٹنٹ کمشنر  راشد اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر  راشد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت 2017 کے ریٹس کے مطابق سبسڈی کے ساتھ اشیاء خوردونوش میں رمضان پیکج فراہم کر رہی ہے اور کچھ اسٹال قابل دید اور معیاری اشیاء کی صورت لگیں گے اور سبزی، پھل، گوشت اوراٹا و چکن اسٹال معیار میں مثالی ہونگے اور تمام ادارے اس ڈیوٹی کو عبادت کی نظر سے دیکھیں گے۔

اجلاس میں محکمہ صحت،لائیو سٹاک،ایگریکلچر،مارکیٹ کمیٹی،میونسپل کمیٹی، ریونیو عملہ، ریسکیو1122اور پولیس و  شہری دفاع کے ارکان نے شرکت کی۔