رمضان بازاروں میں ورک فورس تعینات کرکے ذخیرہ اندوز مافیا کی کڑی نگرانی کی جائے گی، کمشنر جاوید اختر محمود

22

ملتان، 01 اپریل (اے پی پی): ماہ صیام کی آمد، ڈویژنل انتظامیہ گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کی سرکوبی کے لئےمتحرک ہو گئی ہے، کمشنرنے ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات بارے افسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کیمپ آفس سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی اورکہا رمضان بازاروں میں چینی کی مسلسل ترسیل کیلئے زیادہ سے زیادہ ڈیلرز رجسٹر کریں، کمشنر آفس، اضلاع کی انتظامیہ کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے، رمضان بازاروں میں ورک فورس تعینات کرکے ذخیرہ اندوز مافیا کی کڑی نگرانی کی جائے گی ، جاوید اختر محمود نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اشیاء یا قلت کی صورت میں رمضان بازار کا متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔
انہوں نے کہا رمضان بازار میں کورونا وبا کنٹرول کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے اور کمشنر کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ماہ صیام میں کارکردگی بہتر بنانے کا ٹاسک بھی دیا اور کہا کہ تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کروائی جائیں۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔