عارفوالا، 29 اپریل (اے پی پی):عارفوالا کے نواحی گاؤں 161۔ای بی میں کاشتکار بشیراحمد کے کھیت میں تیار فصل گندم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے آگ نے تین ایکڑ سے زائد رقبہ پر کھڑی فصل گندم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر مزید نقصان سے بچا لیا۔ کاشتکار کی تقریباََ اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی فصل گندم جل کر راکھ ہوگئی آگ کھیت میں لگے ٹرانسفارمر سے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی پولیس مصروف تفتیش ہے۔