ریسکیو سروس گليات  کی طرف سےنتھیاگلی میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا

30

ایبٹ آباد، 09  اپریل(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی ہدایت پر 33سٹیشن انچارج ذیشان علی نے نتھیاگلی، توحید آباد، ریسکیو 1122 نے آگاہی مہم  کا انعقاد کیا جس میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی۔ اس ٹریننگ کا مقصد ہر قسم کی  ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو سروس کے اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے مریض یا زخمی کو فوری فرسٹ ایڈ فراہم کرنا ہے تا کہ ہر قسم کی  ایمرجنسی میں انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو سکے اور ساتھ ہی بتایا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کی ہلپ لائن 1122 پر کال کر کے مستفید ہوں ۔