پشین، 15اپریل(اے پی پی ): صوبائی حکومت کے ہدایت پر پشین ضلئعی انتظامیہ کی جانب سے پشین پولیس تھانہ کے سامنے رمضان المبارک سستابازار کا انعقاد کیاگیا۔ بازار میں آٹا گوشت فروٹ چینی دالیں گھی چاول سمیت تمام خوردونوش اشیاء کے اسٹال لگائے گئے اور یوٹیلیٹی اسٹور کی جانب سے بھی ایک اسٹال لگایا گیا تھا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سستا بازارکے انعقاد کا مقصد عوام کو رمضان میں ریلیف پہنچانا ہے جس کےلیے انجمن تاجران کابھی خصوصی تعاون حاصل کیا گیا ہے۔
سستا بازار میں چینی اور آٹا سمیت دیگر اشیاء ضرورت سستے داموں میسر ہونے پر شہریوں نےحکومتی اقدام کوخوش آئند قرار دیا۔