سندھ ہائی کورٹ کا میونسپل سکھر کے266 ملازمین کو 15 دن کے اندرتنخواہیں جاری کرنے کا حکم

20

سکھر،21 اپریل ( اے پی پی ): سندھ ہائی کورٹ سکھر نے میونسپل سکھر کے 266 ملازمین کو 15 دن کے اندرتنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

 منگل کو سندھ ہائی کورٹ سکھربنچ میں سکھرمیونسپل کے 266 ملازمین کی درخواست پر سماعت ہوئی، ملازمین نے موقف اختیارکیا کہ ہم قانونی اور آئینی طریقے سے بھرتی ہوئے ہیں، جعلی بھرتی کا الزام غلط ہے۔کئی ماہ سے انکوائری کی آڑ میں ہماری تنخواہیں روکی گئی ہیں، عید سر پے کھڑی ہے، گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے۔

عدالت کے حکم کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، انہوں نے عدالت کا انصاف دینے پرشکریہ ادا کیا۔