صوابی ، 06 اپریل (اے پی پی): سپیکرقومیاسمبلیاسدقیصرنے ڈسٹرکٹبارمیںتقریبسےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن آئے اور اسمبلی میں بحث کرے، اپوزیشن جتنے دن جس مسئلہ پر بحث کرنا چاہے میں موقع دونگا کیونکہ اسمبلی فلور قومی مسائل پر بات کرنے کے لیے ہے۔
سپیکرقومیاسمبلی نے کہا کہ انڈیا سے تجارت ہو مہنگائی ہو الیکٹرول ریفارمز ہوں، اس پر مفصل بحث ہونی چاہیے۔الیکٹرول ریفارمز و جوڈیشل ریفارمز کے لئے جو قانونی تضاضے ہیں ہم پورے کرینگے ، جس طرح اپوزیشن چاہتی ہے، ریفارمز ہونگے تو کوئی گلہ نہیں کرے گا کہ الیکشن غلط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا مکینزم بننا چاہیے جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوں۔