سکھر:سول اسپتال میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی ، مریضوں کیساتھ ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

29

سکھر۔09 اپریل ( اے پی پی ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام سول اسپتال سکھر میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی ، مریضوں کیساتھ ناروا سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔بڑی تعداد میں کارکنان نے نعریبازی کی ۔ اس موقع پر رہنماو ¿ں عیدن جاگیرانی،سراج احمد،فدا حسین ،عبدالحمید شیخ کا کہنا تھا کہ نا اہل ایم ایس سول اسپتال سکھر کی وجہ سے سول اسپتال سکھر طبی مرکز کے بجائے مریضوں کیلئے مذبحہ خانہ بن چکا ہے۔ اسپتال میں کسی بھی قسم کی کوئی بنیادی سھولیت میسر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی مریضوں کا درست چیک اپ نہیں کرتے ،انتظامیہ اور عملے کی غفلت کے باعث ادویات ناپید ہوگئی ہیں، سرکاری ڈاکٹرز اسپتال چھوڑ کر اپنی پرائیویٹ کلینک چلانے میں مصروف ہیں، مریض سرکاری ٹیسٹ پرائیوٹ لیبارٹریوں میں کرارہے ہیں۔ شکایات سننے والا کوئی نہیں۔ مریض بے یار و مددگار اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔مذکورہ رہنماو ¿ں نے صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ سول اسپتال سکھر کے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر مریضوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔