سکھر: جنسی زیادتی کا شکار معصوم بچی کے ورثاءکو انصاف کی فراہمی کےلئے پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

22

سکھر۔09 اپریل ( اے پی پی ) سکھر میں جنسی زیادتی کا شکار معصوم بچی (ز) کے ورثاءکو انصاف کی فراہمی کے پاکستان تحریک انصاف سٹی سکھر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پی ٹی آئی سٹی سکھر کے صدر بلال سومرو، لیاقت ڈریہو،حسن شاہ،صباءبلقیس بھٹی گل حسن چاچڑ کر رہے تھے۔کارکنان کی بڑی تعداد سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں شریک تھی۔ شرکاءنے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر مذکورہ رہنماو ¿ں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نا اہلی کے باعث سندھ میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ درندہ صفت لوگوں کو سزا نہ ملنے کی وجہ سے معصوم بچیوں کیساتھ جنسی واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، عوام کے احتجاج کے باوجود حکومت سندھ کے کانوں پر جوں تک نہین رینگ رہی ہے۔ گذشتہ روز سکھر میں وحشی درندے نے بھیک مانگنے والی معصوم بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جو لمحہ فکریہ ہے۔ ہم معصوم بچی زینب کے ورثاءکیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ بچی اور ورثاءکو انصاف فراہم کرنے کیلئے ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔انہیں سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔