سکھر: حادثے  کے باعث 12 افراد جاں بحق ، 20 مسافر زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری

22

سکھر،21 اپریل ( اے پی پی ):  خیرپور میرس میں روڈ حادثہ میں 12 افراد جاں بحق اور 20 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی مسافروں کو انتہائی تشویشناک حالت میں خیرپور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مقامی انتظامیہ اور ایدھی کے رضاکاروں نے امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

خیرپورمیں پرانہ نیشنل ہائی وے روڈ پر حسین آباد کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔جاں بحق مسافروں میں ایک خاتون ، دو بچے اور 9 مرد شامل ہیں۔

مقامی انتظامیہ ، مقامی لوگوں اور ایدھی  کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمی مسافروں کو انتہائی تشویشناک حالت میں خیرپور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جارہی ہے۔ مقامی ہسپتالوںمیں  ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ حادثہ کا شکار مسافر بس سانگھڑ اور مسافر وین نواب شاہ سے کراچی جا رہی تھی۔