سکھر،21 اپریل ( اے پی پی ):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، مختصر کارروائی کے بعد سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
احتساب عدالت سکھرمیں سید خورشید شاہ اور دیگرملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت سکھرکے جج فرید انور قاضی نے ریفرنس کی سماعت کی۔سید خورشید شاہ کواین آئی سی وی ڈی ہسپتال سے ایمبولینس کے زریعے عدالت لایا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
سید خورشید شاہ ، ان کے دو بیٹوں ،دو بیگمات اور داماد سمیت 18 افراد کے خلاف آمدن سے زائد ایک ارب 24 کروڑ روپے کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔ اس سلسلہ میں ملزمان کے خلاف نیب کا دائر کردہ ریفرنس احتساب عدالت سکھرمیں زیر سماعت ہے۔