سکھر :چھوہارا منڈی کے قریب جھونپڑیوں میں پرسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی

49

سکھر۔03اپریل(اے پی پی ): چھوہارا منڈی کے قریب جھونپڑیوں میں پرسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی ، چالیس سے زائد جھونپڑیاں ، مویشی و دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ، آشیانے بچانے کے چکر میں کئی مرد و خواتین بے ہوش، علاقے میں چیخ و پکار،مقامی افراد سمیت فائرٹینڈر نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ، علاقے میں سوگ کی فضاءپھیل گئی ، پولیس نے جائے وقوعہ کا کنٹرول سنبھال لیا ۔

روہڑی کے علاقے چھوہارا منڈی نزد دعا میرج ہال کے قریب پلاٹ پر آباد سیکڑوں جھونپڑیوں پر مشتمل گاﺅں میں اچانک پرسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام جھونپڑیوں کو اپنی لپٹ میں لینا شروع کر دیا لیکن افسوس آگ کے نتیجے میں چالیس سے زائد جھونپڑیوں سمیت مکینوں کے مویشی ، گھر میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چند منٹوں میں آگ کی نذر ہوگیا ۔