سکھر،26 اپریل ( اے پی پی ) سکھر میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے،سول ہسپتال سکھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کی تعداد 9 ہو گئی ہے،جس میں سے ایک خاتون مریض فوت ہوگئی ہے۔
ایدھی مرکز سکھر کے مطابق سول ہسپتال سکھرکے آئسولیشن وارڈ میں اولڈ سکھر کی رہائشی خاتون 45 سالہ صنم زوجہ گلشن فوت ہوگئی ۔ایدھی سکھر ٹیم نے ورثاءکے ساتھ مل کر ایس اوپیز کے تحت میت کو تدفین کے لئے ایدھی ایمبولینس کےذریعے ان کے گھر پہنچایاگیا اور وہاں پر ان کی تدفین کردی گئی ہے۔