سیالکوٹ،21اپریل (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے عوامی رابطہ آفس کوبے چک میں صائمین کیلئے حسب روائت روزانہ روزہ افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں سینکڑوں صائمین کی افطاری کیلئے کھانے کا بندوبست کیا جاتا ہے۔صائمین کیلئے سبز ہ زاہ میں صفیں لگائی جاتی ہیں۔
روزہ افطاری کیلئے آنے والے صائمین نے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان حلقہ کے عوام سے محبت کرتی ہیں اور خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی، بلا امتیاز سب کے غم اور خوشی میں شریک ہوتیں ہیں اور یہ سلسلہ گذشتہ 2دہائیوں سے اسی طرح جاری ہے ۔ صائمین نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی صحت ، تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی ۔ اس موقع پر حلقہ کے سیاسی عمائدین اور کارکنان بھی موجود تھے ۔