سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ  پر ایف آئی اے حکام کی بروقت کارروائی

51

سیالکوٹ ,30 اپریل (اے پی پی )؛سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ  پر ایف آئی اے حکام کی بروقت کارروائی کی وجہ سے شارجہ سے  نجی ائر لائن  فلائٹ نمبر  جی 9-551 میں آنے والے دو مسافروں سے تین کروڑ  بیس لاکھ روپے مالیت کا الیکٹرانکس کا سامان غیر قانونی طور پر  ملک میں لانے کی کوشش ناکام  بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  شارجہ سے آنے والا ایک مسافر عمران حسین امیگریشن کے دوران مشکوک قسم کی حرکات کررہا تو  ایف سی اظہر رزاق  نے جب اس کا پاسپورٹ چیک کیا تو پاسپورٹ کے ساتھ بڑی تعداد میں ٹیگ لگے ہوئے تھے۔ اتنی تعداد میں ٹیگ موجود ہونے کے حوالے سے مسافر کوئی مناسب جواب نہ دے پایا تو اس کا سامان  چیک کیا گیا تو بڑی تعداد میں الیکٹرانکس کا سامان موجود تھا۔ اسی طرح اس کے دوسرے ساتھی شکیل نذیر سے بھی بھاری مقدار میں  الیکٹرانکس کا سامان بھی  برآمد ہوا۔ جس پر شفٹ  انچارج   اسامہ  محمود  نے  فوری طور پر اپنے انچارج صائم سلطان کو اس برآمدگی کی اطلاع کردی۔ ایف آئی اے حکام نے مزید کارروائی کے لیے ملزمان کو کسٹمز حکام کے سپر د کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کلکٹر سید امین حیدر اس سلسلے میں مزید کارروائی کر رہے ہیں۔  ملزمان نے ملک میں اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ شناخت کی گئی تمام اشیا ضبط کرلی گئیں۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اس کوشش اسمگلنگ کی سب سے بڑی واردات قرار دیا جارہا ہے جو ایف آئی اے کے حکام نے ناکام بنا دی ہے۔ ملزم عمران حسین کا تعلق سیالکوٹ سے جبکہ ملزم شکیل نذیر  فیصل آباد کا رہنے والا ہے۔