شجاع آباد، 23 اپریل (اے پی پی): موچی پورہ میں منی پٹرول یونٹ میں آگ لگ گئی ، پٹرول یونٹ پر 3 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا۔
آگ لگنے سے عمارت گرگئی ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو اور فائر برگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں۔